قلاقند بنانے کا طریقہ

0

ترکیب: 
– آدھا کلو کوٹج چیز cottage cheese (پنیر) کو کدوکش کرکے میش (mash) کرلیں (یعنی ھاتھوں کی مدد سے گوندھ سا لیں)۔ اس میں ایک ڈبہ (390 گرام والا) کنڈنسڈ ملک اور دو چمچ خشک دودھ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ 
– اس آمیزے کو درمیانی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں اور اس وقت تک پکاتے رہیں جب تک کہ یہ خشک ہوکر پنیدا چھوڑنے اور جڑنے لگے (حلوے کی طرح)۔ اس دوران مسلسل چمچ ہلاتے رہیں ورنہ یہ پیندے سے چپک جائے گا۔ قلاقند تیار ہے۔ کسی برتن میں ڈال کر مطلوبہ ھیئت میں لے آئیے (آمیزے کو آخر میں کس قدر گاڑھا کرنا ہے یہ آپ کے ذوق پر منحصر ہے)۔ 
– نوٹ: بازار کی قلاقند کے مقابلے میں یہ قدرے مہنگا نسخہ ہے کیونکہ حلوائی دودھ سے خود پنیر بناتے ہیں (جس کا طریقہ بھی آسان مگر وقت طلب ہے)۔

زاہد مغل کی وال سے 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.