گریک یوگرٹ ( Greek Yogurt )

0

عام دہی کے مقابلے گریک یوگرٹ جسمانی صحت اور وزن کم کرنے کے لیئے بہت بہترین چیز ہے گریک یوگرٹ کے نیوٹریشن فیکٹس بھی عام دہی کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں جو کہ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کیلوریز پر غور مت کیجیئے گا کیونکہ اس میں ذیادہ تر کیلوریز آپکو پروٹین سے ملیں گی جو ایک گرام میں 4 کیلوریز کے تناسب سے موجود ہوتی ہیں اور موٹاپا کم کرنے کے لیئے بہترین ہیں۔۔
گریک یوگرٹ آپکو بڑے سٹورز سے تیار حالت میں بھی دستیاب ہے اور اسے آپ گھر میں بھی تیار کر سکتے ہیں ۔ گھر کی تیار کی ہوئی گریک یوگرٹ پر آپکو اعتماد ہوگا کہ آپ نے خود تیار کی ہوگی ( میں روزانہ گھر میں ہی تیار کرتا ہوں) ۔
گریک یوگرٹ گھر میں تیار کرنے کی ریسیپی عام سی ہے جو آپ کو بتا دیتا ہوں ۔۔
ریسیپی : دودھ ابال کر ٹھنڈا کر لیں جب نیم گرم رہ جائے تو اسے دہی کی جاگ لگا کر معروف طریقے سے دہی جمالیں۔
جب دہی مکمل تیار ہوجائے تو صاف ململ کے کپڑے کو ڈبل یا تہیرا کرکے اس کپڑے میں تیار دہی ڈال کر لٹکا دیں اور پانی کے لیئے نیچے کوئی باؤل رکھ دیں تقریباً 4 سے 5 گھنٹے بعد کپڑے میں سے دہی کو کسی پیالی میں نکال لیں ۔۔
لیں جی آپکا گریک یوگرٹ تیار ہے اب اس میں شکر یا معمولی سی چینی ملا کر کھا سکتے ہیں ۔
نوٹ : دہی کا نکلا ہوا پانی ضائع کرنے کی بجائے سالن جیسے کہ کڑی یا چاول پکانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔۔ 
۔
باباعلی بقلم خود ۔۔۔

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.