چیز بیکڈ آلو (Backed Potato)

0

آلو کو چپس کی صورت تل کر کھائیں تو بہت سا گھی تیل جذب کرلیتے ہیں اور اگر پانی میں آبال کر کھائیں تو ذائقے دار نہیں رہتے۔ چنانچہ بیکڈ آلووں کا اپنا ہی لطف ہے۔ مزے دار بیکڈ آلو کی ایک ترکیب نوٹ کرلیں:
– درمیانے سائز کے آلو چھلکے سمیت حسب ضرورت لیجئے اور انہیں اچھی طرح دھو لیں۔ ان میں کانٹے (fork) کی مدد سے ہر طرف چھوٹے چھوٹے سوراخ کرلیں۔ اب ان پر ایک ایک کرکے تھوڑا سا تیل ہاتھ کی مدد سے مل لیں اور پھر ہر ایک پر تھوڑا سا نمک بھی مل دیں۔
– بیکنگ والے برتن پر ایک چمچ تیل سے برشنگ کریں اور ان آلووں کو اس میں ڈال کر 180 ڈگری پر گرم شدہ اوون میں رکھ دیں۔ 30 یا 35 منٹ بعد آلو کی سائیڈ تبدیل کردیں، تقریبا ایک گھنٹے میں آلو بیک ہوجائیں گے (چھری مار کر چیک کرلیں کہ تیار ہوگئے یا نہیں کیونکہ آلو کے سائز اور قسموں میں فرق ہوتا ہے)۔
– آلو کی لمبی سائیڈ والی طرف چھری کی مدد سے چھوٹا سا کٹ لگائیں اور مخالف سمت سے دبا کر اس کا تھوڑا سا منہ کھول لیجئے۔ چھوٹی چمچ کی مدد سے گوڈی کرنے کے انداز میں اس کے اندر جگہ بنائیں اور اس میں ایک چمچ مکھن اور ایک دو چمچ کدوکش کی ہوئی چیز ڈال کر آلو کے اندر مکس کریں۔ گرم آلو کے اندر سب کچھ فورا جذب ہوجائے گا۔ اوپر چاٹ مصالحہ چھڑک کر کھائیے۔ چاہیں تو چھلکا بھی ساتھ ہی تناول فرمائیں۔
جو بچے آلو شوق سے کھاتے ہیں انہیں یہ ترکیب بہت پسند آئے گی اور ہے بھی صحت بخش۔

(زاہد مغل صاحب کی وال سے)

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.