ٹماٹر کی چٹنی بنانے کا طریقہ (رمضان المبارک سیریز)

0

اجزاء

1- ٹماٹر آدھا کلو
2- پیاز ایک عدد
3- ثابت لال مرچیں چار عدد
4- لہسن کی چار تریاں / جوئے
5- سرکہ ایک کھانے کا چمچ
6- رائی آدھا چائے کا چمچ
7- کری پتا چار عدد
8- سرخ مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
9- نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
10- چینی دو کھانے کے چمچ
11- زیتون کا تیل / کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ
12- کلونجی ایک چٹکی
13- لونگ ایک سے دو عدد
14- کالی مرچ پسی ہوئی چوتھائی چائے کا چمچ
15- لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
ترکیب :

1- ابلتے ہوئے  پانی میں پانچ سات منٹ کے لئے ٹماٹر ڈال کر نکال لیں۔ ٹماٹروں کا چھلکا اتار کر ٹماٹر باریک کاٹ لیجئے۔

2- فرائنگ پین میں زیتون کا تیل / کوکنگ آئل گرم کر کے اس میں رائی، ہری مرچیں، ثابت سرخ مرچیں، کری پتا، ڈال کر بھونیں- رائی کڑکڑانے لگے تو لہسن، پیاز ڈال کر پکائیں۔

3- جب پیاز بالکل نرم ہو جائیں تو سرخ مرچ پسی ہوئی، کالی مرچ پسی ہوئی، کلونجی اور لونگ ڈال کر دو منٹ تک بھونیں۔

4- پھر ٹماٹر ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کرتے ہوئے دو منٹ کے لئے بھونیں۔

5- اس کے بعد دو کپ پانی ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کیجئے اور ابال آنے پر نمک اور چینی ڈال کر دھیمی سے درمیانی آنچ پر ڈھکن بند کر کے دس منٹ تک پکنے دیں۔

6- جب مکسچر چٹنی کی صورت اختیار کر لے تو آنچ پر سے ہٹا لیں اور ٹھنڈا ہونے پر شیشے کی خشک بوتل میں محفوظ کر لیجئے۔

جب دل چاہے پکوڑوں، سموسوں اور دیگر اسنیکس کے ساتھ کھائیں، خوب لطف اٹھائیں اور اللہ کریم کا شکر بجا لائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(تصویر انٹرنیٹ / گوگل سے لی گئی ہے)

  اجزاء و ترکیب  شاہد محمود

Source فیس بک

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.