آلو انڈے والے سینڈوچ کی ترکیب

0

درج ذیل ترکیب دو سینڈوچ بنانے کے لئے کافی ہے۔
– ایک برتن میں دو بڑے چمچ ٹماٹر باریک کٹے ہوئے، تین چمچ پیاز باریک کٹی ہوئی، آدھا چھوٹا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ، آدھا چھوٹا چمچ پسی ہوئی لال مرچ، آدھا چھوٹا چمچ نمک اور تین انڈے ڈالیں اور خوب اچھی طرح مکس کرلیں

– توے (یا فرائی پین) میں تھوڑا سا آئل لیں اور باریک کٹے ہوئے آلو کے گول (جیسے چپس یا پکوڑے بنانے کے لئے کاٹے جاتے ہیں اس طرح کے) 8 پیس تلنے کے لئے توے پر رکھ دیں۔ تھوڑی دیر میں جب یہ آلو پک کر تیار ہوجائیں (اس دوران ان پر تھوڑا سا نمک بھی چھڑکا جاسکتا ہے) تو چار چار آلو کے ٹکڑے گروپ کی صورت میں تھوڑے فاصلے سے رکھ لیں۔ تیار شدہ آملیٹ کے آمیزے کے کچھ حصے کو ان آلو کے ٹکڑوں پر چمچ کی مدد سے پھیلا کر ڈال دیں۔ اب اس پر باریک کٹی ہوئی چیز (cheese) ڈالیں۔
– پھر بریڈ کے دو سلائسز اس آمیزے پر رکھ دیں اس طرح کہ ہر سلائس کے نیچے چار آلو آجائیں، آملیٹ کو بھی اسی حساب سے پھیلانا ہے۔ بریڈ کو انڈے پر چپکانے کے لئے چمچ سے تھوڑا دبائیں۔ آملیٹ کے تھوڑے سے آمیزے کو چمچ کے ساتھ بریڈ سلائز کے اوپر والی طرف بھی پھیلا دیں۔ تھوڑی دیر میں جب انڈہ پک چکے تو ہر سلائس کو پلٹ دیں اور تھوڑی دیر بعد دوسری سائیڈ تیار ہوجانے پر آلو انڈہ لگی ہوئی سائیڈز کو آپس میں جوڑ کر توے سے اتار لیں۔ چاہیں تو اندر والی اطراف میں تھوڑا چاٹ مصالحہ بھی لگا سکتے ہیں اور اسی طرح کیچ اپ بھی (اور اگر چاہیں تو کیچ اپ اندر ڈالنے کے بجائے ساتھ استعمال کریں)۔ یوں ایک لذیذ سینڈوچ تیار ہوجائے گا۔

(از زاہد مغل)

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.